بابا وانگا کی 2024 کیلئے کی گئی کون کون سی پیشگوئیاں ابتک سچ ہوگئیں


بلغاریہ (قدرت روزنامہ)بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے مرنے سے قبل گزشتہ سالوں کی طرح 2024 کے حوالے سے بھی کچھ پیشگوئیاں کی تھیں جو رواں سال کے 2 ماہ سے کم عرصے میں سچ ثابت ہوگئی ہیں۔
بابا وانگا کے ماننے والوں کے مطابق آنجہانی نجومی نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد، 9/11 کے دہشت گرد حملے، 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی، عالمی وباء کورونا وائرس، چرنوبل کی تباہی، اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات اور 2022 کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا کی سال 2024 کے لیے کی گئی پیشگوئیوں میں سے درج ذیل دو اب تک سچ ثابت ہوگئی ہیں۔
بہت بڑا معاشی بحران
پیش گوئی: بابا وانگا نے مبینہ طور پر یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا۔ قرضوں کی بڑھتی ہوئی شرح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ جیسے عوامل اس کی وجہ ہوں گے۔
بابا وانگا کی یہ پیش گوئی جاپان اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں حالیہ معاشی بحران کی صورت میں سچ ثابت ہوگئی ہیں۔ برطانیہ گزشتہ سال کے آخر میں بلند افراط زر اور زندگی کی لاگت کے بحران کی وجہ سے کساد بازاری میں ڈوب گیا۔ سال 2023 کے آخری 6 ماہ میں برطانیہ کی جی ڈی پی مسلسل 0.4 فیصد تک سکڑ گئی ہے جس کے باعث برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو اس سال کے انتخابات سے قبل بڑا نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب جاپان کی معیشت بھی زوال کا شکار ہے، برطانیہ کی طرح جاپان کی جی ڈی پی بھی 2022 کے مقابلے 2023 میں 0.4 فیصد تک سکڑ گئی ہے، جس کے باعث یہ معاشی اعتبار سے دنیا کے سب سے طاقت ور ممالک کی فہرست میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
طب کے شعبے میں کامیابیاں
پیش گوئی: آنجہانی بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوجائیں گے۔
بابا وانگا کی یہ پیشگوئی اس وقت سچ ثابت ہوگئی جب روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا کہ روسی سائنس دان کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور جو جلد ہی یہ مریضوں کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔
آنجہانی بابا وانگا کی سال 2024 کے لیے کی گئی دیگر کچھ پیشگوئیاں:
روسی صدر پر قاتلانہ حملہ
بابا وانگا کے مطابق 2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنے ہی ملک کے باشندے کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔
دہشتگرد اور بائیولوجیکل حملے
آنجہانی بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ یورپ میں دہشت گرد حملوں کی تعداد بڑھ جائے گی جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے تجربے یا حملے کرے گا۔
موسمیاتی تباہ کاریاں
آنجہانی بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کی اگلے سال دنیا کو خوفناک موسمیاتی تباہ کاریاں اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سائبر حملوں میں اضافہ
بابا وانگا کے مطابق 2024 میں دنیا میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔ اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا۔
ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت
بابا وانگا نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ 2024 میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔