” میں خود کشی کی کوشش کی لیکن ۔۔” دھاندلی کا اعتراف کرنے والے کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن میں ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوانے کیلئے کی گئی دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق علی چٹھہ کا ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ بہت زیادہ پریشر تھا، میں نے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی لیکن پھر میں نے سوچا کہ کیوں نہ عوام کے سامنے یہ ساری چیزیں رکھوں ، میں خود حرام کی موت کیوں مروں ، میں اس قرب سے گزر رہاہوں ، بیوروکریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگوں کیلئے کوئی غلط کا م نہ کریں .

میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے،مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک مین سزائے موت دی جائے،میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی… 

اپنے اعتراف میں علی چٹھہ کا کہناتھا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں ، میں انتخابی دھاندلی پر اپنےآپ کو پولیس کے حوالے کر تاہوں، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے ، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ، 50 ہزار کی لیڈمیں تبدیل کر دیا . کمشنر راولپنڈی کا کہناتھا کہ جتنے بھی انتظامی ادارے ہیں جس میں پولیس اور الیکشن کمیشن کا عملہ ہے وہ بھی اس دھاندلی میں ملوث ہیں ، ہم نے انتخابی نتائج تبدیل کیئے ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں دھاندلی کی گئی، میں پوری طرح ملوث ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں .

. .

متعلقہ خبریں