” میں خود کشی کی کوشش کی لیکن ۔۔” دھاندلی کا اعتراف کرنے والے کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن میں ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوانے کیلئے کی گئی دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق علی چٹھہ کا ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ بہت زیادہ پریشر تھا، میں نے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی لیکن پھر میں نے سوچا کہ کیوں نہ عوام کے سامنے یہ ساری چیزیں رکھوں ، میں خود حرام کی موت کیوں مروں ، میں اس قرب سے گزر رہاہوں ، بیوروکریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگوں کیلئے کوئی غلط کا م نہ کریں۔

میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے،مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک مین سزائے موت دی جائے،میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی… 

اپنے اعتراف میں علی چٹھہ کا کہناتھا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں ، میں انتخابی دھاندلی پر اپنےآپ کو پولیس کے حوالے کر تاہوں، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے ، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ، 50 ہزار کی لیڈمیں تبدیل کر دیا۔ کمشنر راولپنڈی کا کہناتھا کہ جتنے بھی انتظامی ادارے ہیں جس میں پولیس اور الیکشن کمیشن کا عملہ ہے وہ بھی اس دھاندلی میں ملوث ہیں ، ہم نے انتخابی نتائج تبدیل کیئے ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں دھاندلی کی گئی، میں پوری طرح ملوث ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں ۔

Recent Posts

سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں محمد نورالحسن کی انٹری ہوگئی

ترکیہ(قدرت روزنامہ)اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’…

2 mins ago

شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں اسکریپ کی دکانوں کی بندش پر حکومت کو نوٹس

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کی جانب سے اسکریپ اور کباڑ کی دکانیں…

9 mins ago

50 ہزار بار اے ایس پی شہر بانو جیسے بچوں کا ہاتھ چوموں گی، جگن کاظم

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ…

19 mins ago

حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی:سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

ریاض(قدرت روزنامہ) رواں سال حج سیزن کے دوران فضائی ٹیکسیاں اور ڈرونز استعمال کیے جائیں…

34 mins ago

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس…

48 mins ago

گوادر میں 7پاکستانی مزدوروں کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کرتا ہوں،وزیرداخلہ بلوچستان

صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر…

1 hour ago