تحقیقات ہوں گی، کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ کا دماغی توازن دیکھا جا ئے گاکہ درست ہے یا نہیں : عامر میر کی الزامات کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ )نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاہے کہ کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ نے باتیں کی ہیں وہ نہ تو اعتراف ہے اور نہ ہی انکشاف ہے ، یہ دعویٰ اور الزام ہے جس کا مقصد الیکشن اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ، سب سے پہلے تحقیقات ہوں گی کہ اس شخص کا دماغی توازن درست ہے یا نہیں ، اس کیفیت کا شخص کمشنر کے عہدے تک کیسے پہنچا۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہناتھا کہ میں بطور ترجمان پنجاب حکومت ان الزامات کی تردید کرتاہوں ، ،انہوں نے صرف الزام لگائے کوئی ثبوت پیش نہیں کیئے ، ، ایک شخص جو خود کشی کی بات کررہاہے وہ دماغی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے ، یہ کسی جنونی کی گفتگو ہے ، یہ 13 مارچ کو ریٹائر ہونے جارہاہے ، اس سے چند ہفتے پہلے ایک سیاسی سٹنٹ کھڑا کر رہے ہیں اور سیاسی کیریئر کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، اگر کوئی رو رہا تھا تو میڈیا نے اسے روتے ہوئے نہیں دیکھا،

یہ جوباتیں کر رہے ہیں وہ کوئی نارمل آدمی نہیں کر سکتا، وہ کمشنرکے عہدے پر تعینات ہیں ، اگر یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو انہوں نے استعفیٰ دینا تھا ، ان کو کسی نے مجبور کیا تھا تو الیکشن والے دن کیوں نہیں باہر آ گئے اور کہتے کہ میں اس دھاندلی کا حصہ نہیں بن سکتا، یہ دس دن بعد کیوں یاد آیا۔

عامر میر کا کہناتھا کہ اگر انہوں نے کسی سے الیکشن جتوانے کے وعدے کیئے تھے ، اگر ان کی اپنی سیاسی وابستگی یا عزائم تھے جو کہ پروان نہیں چڑھ سکے ،تو یہ آج اس کا غصہ الزامات لگا کر نکال رہاہے ،حکومت اور الیکشن کی ساکھ متاٖثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تحقیقات ہوں گی، جو بندہ کہہ رہاہے کہ مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے، خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، سب سے پہلے تحقیقات تو یہ ہوں گی کہ یہ اس کا دماغی توازن درست ہے یا نہیں ، کوئی پاگل ہے جو کشمنر کے عہدے پر بیٹھا ہوا تھا ، اس کی بھی تحقیق ہونی چاہیے کہ اس طرح کا آدمی اس عہدے پر کیسے پہنچ گیا، یہ الزامات ایسے ہی ہیں جیسے مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

5 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

6 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

6 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

6 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

7 hours ago