کمشنر راولپنڈی کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ہے، اہلیہ پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوا ہے .
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیصرہ الہٰی کا کہنا تھا کہ گجرات کے آر او حیدر عباس سے درخواست کرتی ہوں، انہوں نے فارم 45 نہیں دیے، وہ دے دیں .


انہوں نے کہا کہ میرے بھائی شجاعت حسین ملنے آئے تھے، پرویز الہٰی نے ملاقات سے انکار کردیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جا کر بتایا کہ شجاعت صاحب باہر رو رہے ہیں جس پر وہ ملنے آئے .
قیصرہ الہٰی کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان صرف 18 منٹ کی ملاقات ہوئی، کوئی ایسی بات نہیں کی، صرف گھریلو بات کی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کھڑا رہوں گا .

. .

متعلقہ خبریں