آرمی چیف صاحب فوج کی وردی میں عوامی مینڈیٹ الیکشن چوری کیا گیا ہے ‘محمود خان اچکزئی


بلوچستان کے انتخابات 70 ارب روپے میں فروخت کئے گئے ہیں ‘چور ‘ ڈاکوئوں‘سمگلروں کو الیکشن بیچا گیا ہے یہ اسمبلی میں پاکستان کو لوٹے گے
اب بتائو آرمی چیف کون غدار ہے ؟ ہم یا تم ؟میجر ‘ کرنل ‘ بریگیڈیئر سے جنرل تک سب نے الیکشن بیچا ہے‘ کوئٹہ میں انتخابی دھاندلی کیخلاف دھرنے سے خطاب
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ میں انتخابی دھاندلی کیخلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے انتخابات 70 ارب روپے میں فروخت کئے گئے ہیں ۔چور ‘ ڈاکوئوں‘سمگلروں کو الیکشن بیچا گیا ہے یہ اسمبلی میں پاکستان کو لوٹے گے ۔اب بتائو آرمی چیف کون غدار ہے ؟ ہم یا تم ؟ ۔آرمی چیف صاحب فوج کی وردی میں عوامی مینڈیٹ الیکشن چوری کیا گیا ہے ۔ میجر ‘ کرنل ‘ بریگیڈیئر سے جنرل تک سب نے الیکشن بیچا ہے ۔
کبھی جنرل باجوہ ‘یا فیض حمید سے ملاقات نہیں کی ہے ۔بلوچستان کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنا تم برداشت نہیں کرسکتے ۔پارلیمنٹ میں اس جماعت کا ساتھ دینگے جو پہلا کام فوج کو سیاست سے دور رکھنے کی قرار داد لائے ۔عمران خان سے اختلافات اپنی جگہ ‘ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عمران حان کے مینڈیٹ کو نہ مانے ۔پارلیمنٹ اگر عوام کی نمائندہ ہے تو عمران خان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمے ختم اور آزاد کرے ۔جن ججز نے مارشلا کو مسترد کیا ‘ پارلیمنٹ ان کو قومی ہیرو قرار دے ۔
ہمیں تنگ نہ کرو ورنہ ہم طاقت رکھتے ہیں کہ بلوچستان کے ائیرپورٹس ‘ ریلوے ‘ سڑکیں ‘ دفاتر مکمل بلاک کردینگے ۔پارلیمنٹ میں بطور احتجاج جائینگے ‘ نواز شریف تب تک ہمارے آنکھوں کا تارا جب تک وہ آئین کیساتھ کھڑا تھا۔شہباز شریف کہتا ہے کہ اسٹیبلمشنٹ کے آنکھوں کا تارا ہو لعنت ہے تم پر ایسے شخص کو ہم پارلیمنٹ میں ووٹ دینگے ؟ جو فوجی آئین کی خلاف ورزئی کرتا ہے وہ غدار ہے ‘ پھانسی کا مستحق ہے ‘ آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے ۔
آر اوز سن لو تم ہمارے وطن کے رہنے والے ہو اس دن سے ڈرو کے عوام تمہارا سوشل بائیکاٹ کرے ۔بلوچستان کے آر اوز بھی کمشنر پنڈی کی طرح غیرت کرے ۔ہم ان بلائو کا مقابلہ کرسکتے ہیں انکو ہم ووٹ کے ذریعے سرنڈر کرینگے ‘ تمہاری گولیاں ختم ہو جائینگی ہم سینے ختم نہیں ہونگے ۔ان جنات کے بچوں کیخلاف سورۃ رحمٰن پڑھنا ہے ‘ انکو یہاں اپنے وطن سے بگانا ہے ۔