پی ٹی آئی کا دھاندلی کیخلاف احتجاج؛ سلمان راجہ سمیت متعدد کارکن گرفتار


اسلام آباد / لاہور(قدرت روزنامہ) انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔
احتجاج کرنے والوں میں مرد و خواتین اور بڑی تعداد میں نوجوان شامل تھے ۔ ریلیوں میں نوجوانوں نے پارٹی پرچم لہرائے اور دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔
لاہور میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور خواتین سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
گرفتاری سے قبل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے ساتھ ہوں اور ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، یہ مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں۔