اس مرتبہ انتخابات میں اسمگلروں کو بھاری بھرکم رقوم کے عوض سیٹیں فروخت کی گئیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے چار جماعتی اتحاد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جعلی ایم این اے جعلی ایم پی اے نامنظور ہیں ہمارے خواتین اور سیاسی کارکنوں نے گھر گھر جاکر عوام کو اور جمہوریت کو ووٹ کیلئے راضی کیا لیکن ایک بار بھر بلوچستان بلکہ تمام ملک میں آمرانہ طرز پر عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا آج پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے ایک سازش کے تحت قوم پرستوں کو الیکشن میں ہرایا گیا میرے مقابلے میں جس کو جتوا یا ہے اور چالیس ہزار ووٹ دلائے ہیں اگر وہ تربت کے چالیس دیہات کے نام بتائے تو میں اسکی کامیابی کا مبارک باد دوں گا خان عبدالصمد خان اچکزئی نواب غوث بخش بزنجو نواب اکبر خان بگٹی نواب خیر بخش مری اور سردار عطا اللہ مینگل نے پارلیمنٹ میں باکردار لوگوں کے حیثیت سے حصہ لیا لیکن بد قسمی سے اس مرتبہ سمگلروں کو بھاری بھرکم رقوم کے عوض سیٹیں بیچ دی گئی ہیں . انہوں نے کہا کہ تما م اقوام اپنی اپنی سرزمین پر آباد ہیں قوم پرست اپنے مزید جدوجہد جاری رکھیں گے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم وجود میں آیا تو ان میں پہلا نقتہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلانا اور خاص کر ریاستی اداروں کے مداخلت بند کرانا لیکن آج جمہوری لوگوں کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے تاکہ ایسے گونگے اور بہرے نمائندے لائے جائے جو بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموشی اختیار کریں ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے جو آگ لگایا تھا اس کو بجانے کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ راتوں رات چار جماعتی اتحاد کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہم پیسہ گردی کی مخالفت کریں گے اور مطابلہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو ووت کا حق دیا جائے تاکہ صوبے میںسماجی ترقی لائی جائے .

. .

متعلقہ خبریں