ڈیلی قدرت سپیشل

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر گیس لیکج کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں. آج ہم آپ کو کچھ ایسے ٹپس بتا رہے ہیں جن سے آپ ممکنہ حد تک اے سی کی گیس خارج ہونے سے بچا سکتے ہیں.
اے سی انسٹال کرتے ہوئے اگر پائپ چھوٹا ہوجائے تو جوڑ لگانے کے بجائے کوشش کریں اسی پائپ میں ایڈجسٹ ہوجائے. اگر یہ ممکن نہیں تو دکان دار کو وہ پائپ دے دیں اور اپنی ضرورت کے حساب سے لمبا پائپ لے کر اے میں لگا دیں. پائپ میں جوڑ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ جوڑ سے لیکج ہوتی ہے.


چائنا کے اے سی ہلکی کوالٹی کے ہوتے ہیں اس لئے سردی کے موسم میں انھیں ہیٹر کے طور پر استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ اس عمل سے کاپر کے جوڑ کمزور ہوجاتے ہیں اور لیکج ہونے لگتی ہے.
اے سی ہمیشہ کسی ماہر شخص سے انسٹال کروائیں کیونکہ اناڑی لوگ اس کی چوڑی بہت زیادہ ٹائٹ یا لوز چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے گیس ضائع ہونے لگتی ہے.
اے سی کے آؤٹر میں وائبریشن نہیں ہونی چاہیئے. اس کے لئے کمپنی پیڈز وغیرہ فراہم کرتی ہے انھیں اس طرح فٹ کروائیں کے وائبریشن نہ ہو. پرانے اے سی لگوانے سے گریز کریں کیونکہ ان میں زنگ لگ چکا ہوتا ہے جس سے گیس لیکج کا مسئلہ ہوتا ہے.

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں