کمشنر راولپنڈی کے بعد ہمارے آر اوز اور ڈی آر اوز بھی دھاندلی کا اعتراف کریں، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) انتخابات میں دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی جانب سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ ڈیمو کریٹک موومنٹ کے عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ جعلی ایم این ایز وایم پی ایز قطعاََ نامنظور ہیں ،جمہوری لوگوں کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے تاکہ ایسے گونگے اور بہرے نمائندے لائے جائیں جو بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموشی اختیار کریں پوری دنیا میں انتخابات ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں واحد ملک پاکستان ہیں جہاں کچھ قوتیں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ایسے گونگے اور بہریں لوگوں کو کامیاب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں تاکہ وہ بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموش رہ سکیں، دھاندلی پر جس طرح راولپنڈی کے کمشنر نے قوم کے سامنے پیش ہوکر دھاندلی کا اعتراف کیا ہمارے ڈی آر او اور آروز بھی پنے ضمیر کے مطابق آکر اعلان کریں کہ ہم سے کس نے دھاندلی کرائی ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم انہیں معاف کریں گے . ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے چار جماعتی اتحاد کے زیراہتمام دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

. .

متعلقہ خبریں