سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں .

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے 16-17 فروری کو خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشنز کیے .

اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے . آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد بابری بھی مارے گئے .

جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزم واد بھی برآمد ہوا .

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم نے جام شہادت نوش کیا .

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے . پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں