سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق الزامات کی چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی .

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اعلیٰٗ سطح کا اجلاس ہوا ، جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و غوض کیا گیا،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا .

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید بتانا ہے کہ کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے،کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے،کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوزاور متعلقہ آراوزکےاس سلسلہ میں بیانات قلمبند کرے گی،کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی،کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور دیگر قانونی چارہ جوئی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں