4جماعتی اتحاد کی کال پر بلوچستان میں تاریخ کی بدترین انتخابی دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی اہم شاہرائوں پر مکمل پہیہ جام ہڑتال
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)4جماعتی اتحاد کی کال پر بلوچستان میں تاریخ کی بدترین انتخابی دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی اہم شاہرائوں پر مکمل پہیہ جام ہڑتال ۔ بلوچستان کا سندھ‘ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ۔ صوبائی دارلحکومت کو دوسرے شہروں سے ملانے والے تمام شاہرائیں بھی مکمل بلاک ۔ کوژک ‘ یارو ‘ سید حمید کراس ‘ کچلاک ‘ بوستان ‘ بلیلی کے مقام پر شاہرائیں بلاک ۔ خضدار ‘ لسبیلہ‘ قلات ‘ مستونگ ‘ وڈھ ‘ حب کے مقام پر بھی قومی شاہرائیں بلاک ۔
تربت‘ ہوشاب ‘ سوراب ‘ پنجگور ‘ تربت میں بھی قومی شاہرائیں بلاک ۔ سبی ‘ نصیر آباد ‘ بولان ‘ کے مقام پر بھی شاہرائیں بلاک ۔ 4 جماعتی اتحاد کی کال پر بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے ۔ صوبائی دارلحکومت میں آر او آفس کے باہر 4 جماعتی اتحاد کا دھرنا دسویں روز بھی جاری ۔
دھرنے میں پی کے میپ ‘ بی این پی ‘ نیشنل پارٹی ‘ ایچ ڈی پی کے کارکن شریک ۔4 جماعتی اتحاد کے رہنما آج احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کرینگے ۔ الیکشن دھاندلی کیخلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں دس دنوں سے احتجاج جاری ہے ۔کوئٹہ ‘ چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری ۔ نصیر آباد کے مقام پر جے ڈبلیو پی کا دھرنا جاری ہے ۔ نصیر آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما بھی دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔