آر اوز اور ڈی آر اوز سے کہا جا رہا ہے کہ لیاقت چٹھہ بن جائیں: عظمیٰ بخاری


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے کہا جا رہا ہے کہ لیاقت چٹھہ بن جائیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لیاقت چٹھہ کے جھوٹ پکڑے جا رہے ہیں، ملک میں رواج ہے جو تصویریں لگا کر دھمکا دے تو ہیرو ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ آر اوز، ڈی آر اوز کو مجبور کیا جارہا ہے کہ لیاقت چٹھہ بن جائیں ورنہ ان کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر یا چیف جسٹس ملوث ہیں، پیارے افضل ٹو کی نئی اسٹوری آ گئی ہے۔
ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ چٹھہ کی دوسری کہانی آ گئی ہے، لیاقت چٹھہ کا اپنے بیان سے پہلے اسلم اقبال سے رابطہ رہا ہے، پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں جتوائیں ورنہ 71ء والا دور آ جائے گا۔