کے پی میں کامیاب انٹیلیجنس آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا: شہباز شریف


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا . ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید سپاہی شاہ زیب اسلم کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں .


انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپاہی شاہ زیب اسلم نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا . شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے یہ کارروائی ہمارے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا تھا .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں 2 دہشت گرد رحمت اللّٰہ عرف بدر منصور اور امجد عرف بابری ہلاک ہو گئے تھے . سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں بھی آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں