کے پی میں کامیاب انٹیلیجنس آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا: شہباز شریف


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن سے 9 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید سپاہی شاہ زیب اسلم کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپاہی شاہ زیب اسلم نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے یہ کارروائی ہمارے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں 2 دہشت گرد رحمت اللّٰہ عرف بدر منصور اور امجد عرف بابری ہلاک ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں بھی آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Recent Posts

ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا…

1 min ago

چمن دھرنے کے 200روز مکمل، حکومت کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار

چمن(قدرت روزنامہ)حکومتی کمیٹی اور دھرنا کمیٹی میں مذاکرات تعطل کا شکار، ڈپٹی کمشنر راجا اطہر…

24 mins ago

مقتول مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، امن دشمن عناصر کو جلد گرفتار کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں نہتے…

30 mins ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو 24گھنٹے مکمل، حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی…

40 mins ago

زمینداروں کیلئے بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھاﺅں گا، ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں سربراہ حق دو…

50 mins ago

ثنااللہ زہری سے زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری سے عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی…

60 mins ago