4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی: جان اچکزئی کا دعویٰ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی . ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں، اتوار کے باعث کچھ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کم ہے .


جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سردار اور نواب عام افراد کو 2024ء کے انتخابات میں مسترد کرنے کی سزا دے رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانے کے بجائے قانونی فورمز پر جانا چاہیے .
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے نسلی قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے . واضح رہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے . چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں