4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی: جان اچکزئی کا دعویٰ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں، اتوار کے باعث کچھ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کم ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سردار اور نواب عام افراد کو 2024ء کے انتخابات میں مسترد کرنے کی سزا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانے کے بجائے قانونی فورمز پر جانا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے نسلی قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔

Recent Posts

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

10 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

21 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

30 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

43 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

58 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

1 hour ago