وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے خضدار تا کچلاک نیشنل ہائی وے کو دو رویہ کرنے کے لیے ٹینڈر کے اجراءپر سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ الحمدللہ ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، یہ سڑک بلوچستان کی انتہائی ضروری اور اہم سڑکوں میں سے ایک ہے . اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں ہونے والے دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ الحمدللہ پچھلے تین سالوں میں ہم نے ایسے کئی ایونٹس کرائے ہیں جس سے شائقین اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم ہورہے ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کی ضروریات کو معیاری بنائیں گے . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نواں کلی میں زیر تعمیر گرلز کالج کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جارہی کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ یہ وہ ماڈل سکول ہیں جو انشاءاللہ مکمل ہونے پر انفراسٹرکچر اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کو معیاری بنائیں گے، حکومت نے اس سال کے لیے بورڈنگ اسکولز کا نیا اقدام الگ سے شروع کیا ہے .
متعلقہ خبریں