خرم شیر زمان کا مرزا اختیار بیگ کو نااہل کرنے کا مطالبہ


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 سے کامیاب ہونے والے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو نااہل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کو دوہری شہریت کے باوجود الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، اب وقت آگیا ہے کینیڈین شہریت ترک کرنے کا دستاویزی ثبوت فراہم کیا جائے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2023 میں کینیڈین شہریت ترک کردی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا سرٹیفکیٹ کہاں ہے؟ آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت مرزا اختیار بیگ کو نااہل قرار دیا جائے۔