’’ رضا مندی سے ہوتو الگ معاملہ، اگر نوکری کا جھانسہ دے کر۔۔۔‘‘ محمد زبیر کی لیک ویڈیو پر غریدہ فاروقی کا ناقابلِ یقین رد عمل
غریدہ فاروقی کے مطابق اگر باہمی رضا مندی سے جسمانی تعلق قائم کیا گیا ہو تو الگ معاملہ ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دے کر تعلق بنایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو پھر احتساب تو ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں جس شخص نے الزام عائد کیا ہے اسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے . یاد رہے کہ زبیر عمر سے منسوب مبینہ نازیبا ویڈیو میں قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ زبیر عمر نے ان سے پیسے لیے اور جب پیسوں کی واپسی کا تقاضہ کیا تو زبیر نے انہیں ایجنسیوں سے کہہ کر تشدد کا نشانہ بنوایا اور بلوچستان کے بارڈر پر پھنکوا دیا . خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر سے منسوب ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے . اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو مختلف خواتین کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا جاسکتا ہے . اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر نے اس ویڈیو کی فرانزک تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے . اس کے علاوہ لیگی رہنما نے آج اس بارے میں اپنا موقف پیش کرنے کا بھی کہا ہے . . .