حکومت سازی، اسحاق ڈار نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو بیان دینے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے پی پی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مشاورت مکمل ہونے سے پہلے کوئی بات کرنا مناسب نہیں .

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اکابرین سے درخواست ہے کہ بات چیت کے لئے کمیٹیوں کے درمیان وضع کردہ ضابطے کی پاسداری کریں .

انھوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ دونوں جماعتوں کی تشکیل کردہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا کوئی رکن یا رہنما بات چیت کے جاری عمل اور اس میں زیر غور نکات پر بیان بازی نہیں کرے گا . ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان ابھی تک حتمی نکات طے نہیں پائے اور مختلف تجاویز پر گزشتہ روز تک مشاورت جاری رہی .

. .

متعلقہ خبریں