مالی سال کی پہلی ششماہی، سیمنٹ اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ


کراچی(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات میں تقریباً 9 فیصد جبکہ پہلے7 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات 1454.881 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں1334.969 ملین ڈالر تھیں، یوں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال آئی ٹی برآمدات میں8.98 فیصد اضافہ ہوا۔
ادھر ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات150.652 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں100.635ملین ڈالر تھیں۔مزید پڑھیں: ای روزگار منصوبے سے آئی ٹی ایکسپورٹ میں 10 ارب ڈالر سالانہ اضافہ ہوگا، وزیرآئی ٹی
برآمدات جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں1334.969 ملین ڈالر تھیں، یوں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال آئی ٹی برآمدات میں8.98 فیصد اضافہ ہوا۔