“بہرا نہیں ہوں”؛ رنبیر کپور فلمساز کرن جوہر پر برس پڑے


گجرات(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی ایوارڈ شو میں فلمساز کرن جوہر پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ گجرات میں فلم فیئر ایوارڈز کے 69ویں ایڈیشن کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ اسٹارز، گلوکاروں، ہدایتکاروں، پروڈیوسرز، رائٹرز سمیت دیگر شخصیات کو اُن کے بہترین کام کے اعزاز میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
فلم فیئر ایوارڈز کی میزبانی فلمساز کرن جوہر اور اداکار آیوشمان کھرانہ نے کی تھی، اس تقریب کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں رنبیر کپور سامعین میں بیٹھے کرن جوہر پر غصے سے چِلا رہے ہیں۔
ویڈیو میں کرن جوہر کہتے ہیں کہ رنبیر ہی کر سکتا ہے، رنبیر ہی کرے گا، رنبیر کو ہی کرنا چاہیے، یہ سُن کر سامعین میں بیٹھے رنبیر کپور کو غصہ آجاتا ہے۔ رنبیر کپور غصے سے کرن جوہر کو کہتے ہیں کہ سُنائی دے رہا ہے، میں بہرا نہیں ہوں، اداکار کو غصے میں دیکھ کر کرن جوہر اور آیوشمان کھرانہ وہیں خاموش ہوجاتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ranbir Kapoor (@ranbirfanbase)


واضح رہے کہ اس تقریب میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی توجہ کا مرکز رہی تھی کیونکہ اس جوڑی نے فلم فیئر ایوارڈز کے دونوں بڑے اعزاز اپنے نام کیے تھے۔
عالیہ بھٹ نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا جبکہ رنبیر کپور کو فلم ’اینیمل‘ میں اُن کے کردار کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔