پاکستان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کے سلسلے کا بھی آغاز ہوگیا۔
ملک بھر میں فروری کے اختتام پر بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب میں بارش ہوئی۔
جڑانوالہ، نارووال، چنیوٹ، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔پشاور، شانگلہ، سوات، چترال، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور بونیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ ، کرم میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔
اسی طرح دیربالا میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پشین، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، برشور، سرانان، میزئی اڈا میں ژالہ باری ہوئی۔ لائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات میں بھی برفباری متوقع ہے۔
دوسری طرف چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بارش کا موجودہ اسپیل بدھ تک فعال رہے گا۔ 25 فروری کے بعد بارش کا دوسرا اسپیل کراچی پر اثر انداز ہوگا جبکہ مارچ میں بھی مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں