ساڈا حق ایتھے رکھ میرا نعرہ ، وفاق سے خیرات نہیں ، اپنا حصہ مانگیں گے ، علی امین گنڈا پور


پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق سے خیرات نہیں ، اپنا حصہ مانگیں گے . پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے کئی سو ارب روپے دینے ہیں، “ساڈا حق ایتھے رکھ” یہ میرا نعرہ ہے .


انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ اور پناہ گاہیں بحال کریں گے، معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیں گے .
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی شمولیت پر لیگل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، پارٹی شمولیت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں