انہیں ایران اور مصر کے شہزادوں کے رشتے آئے تھے مگر ۔۔ جانیں ارتغل غازی کی اس پوتی کے بارے میں، جس کی شادی ہندوستان میں ہوئی

(قدرت روزنامہ)وقت ایک ایسا پہیہ ہے جو مسلسل گھومتا رہتا ہے، کبھی اونچے کبھی نیچے راستوں پر چڑھتا اترتا ہے۔ یہی وہ وقت ہے جس نے تاریخ کے مشہور شخصیات کو جو کبھی ستاروں کی مانند چکما کرتے تھے، رات کے اندھیرے میں گم کر دیا ہے۔ اس خبر میں آپ کو عثمانیہ خلافت کی ایک شہزادی کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ارتغل غازی کی پوتی تھیں اور وہ بعد میں ہندوستان کے بادشاہ کی بہو بنی تھیں۔سلطنت عثمانیہ ایک ایسی سلطنت تھی، جو کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے امید کی کرن تھی۔ سلطنت عثمانیہ کے
آخری سلطان کے گھر پیدا ہونے والی شہزادی اگرچہ لاڈوں میں پلی تھی، مگر اس شہزادی کو دنیا آج بھی یاد کرتی ہے اور افسوس کرتی ہے۔ عثمانیہ خلافت کو جب کمال اتاترک کی حکومت نے ختم کی تھا تو اسی وقت کمال اتاترک نے عثمانیہ خلافت کے گھرانے کو فرانس سمیت دیگر ممالک میں بھیج دیا تھا۔ فرانس میں پناہ لینے والے خاندان میں یہ شہزادی بھی تھیں جن کی عمر اس وقت صرف 10 سال تھی۔کائی قبیلے کے سربراہ ارتغل غازی کی 19ویں نسل سے پیدا ہونے والی شہزادی کو تاریخ آج بھی خدیجہ خیریہ عائشہ درہ شہوار کے نام سے یاد کرتی ہے۔ 26 نومبر سنہ 1914 کو سلطان گھرانے میں پیدا ہونے والی شہزادی آخری خلیفہ سلطان عبدالمجید ثانی کے گھر پیدا ہوئی تھیں۔سلطان عبدالمجید ثانی کمال اتاترک کے دور میں کسم پرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے تھے، دیگر شہزادے نوکریاں کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ جب سلطان کی مشکل حالات کی خبر ریاست حیدرآباد دکن کے نواب میر عثمان علی خان کو ملی، تو نواب نے سلطان عبدالمجید ثانی کے لیے ماہانہ وظیفہ جاری کیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب سلطان اور نواب کے درمیان باقاعدہ تعلقات کا آغاز ہوا۔سلطان عبدالمجید ثانی کو حیدرآباد دکن کے نواب کا گھرانہ اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی درہ شہوار کا رشتہ نواب کے بڑۓ صاحبزادے سے کرنے کی خواہش کر دی تھی۔ اسی طرح دونوں گھرانوں میں رشتہ داری کا ایک نیا باب کھل گیا۔شہزادی درہ شہوار اور شہزداے اعظم جا کا نکاح مولانا محمد علی جوہر کے بھائی مولانا شوکت علی جوہر نے پیرس میں پڑھایا تھا۔ حیدر آباد دکن کے شہزادے سے نکاح سے پہلے سلطان عبدالمجید ثانی سے ایران کے بادشاہ نے اپنے شہزادے رضا شاہ قیلوی کے لیے رشتہ مانگا تھا، جبکہ مصر کے شاہ فواد نے بھی اپنے بیٹے فاروق کے لیے رشتہ کی درخواست کی تھی۔ تاہم سلطان نے ان دونوں رشتوں سے انکار کر دیا تھا۔یہاں یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ شہزادی درہ شہوار کا قد شہزادے اعظم جا سے بڑا تھا، لیکن شہزادی خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں تھی، یہ قد ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہا تھا، خوبصورت آںکھیں، گورا رنگ، اور چکمتے بال انہیں پُر کشش بنا رہے تھے۔شہزادی درہ شہوار کو سسرال اس حد تک پسند آیا کہ انہوں نے اپنی کزن نیلوفر کا نکاح اپنے دیور سے کر وادیا۔ چونکہ سلطان خواتین کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے حق میں تھے اور اپنی گھر کی خواتین کو بھی اعلٰی تعلیم دلوائی۔ یہی وجہ تھی کہ شہزادی درہ شہوار کو فاریس، انگریزی، اردو زبان پر عبور حاصل تھا۔شہزادی نے حیدرآباد میں خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کئی کام کیے تھے، وہ خواتین کے حقوق کی بھی بات کیا کرتی تھیں۔ باغ جہاں آرا کالج کے نام سے ایک کالج بھی انہوں نے خواتین کے لیے بنوایا تھا۔ شہزادی کے دو بچے بھی تھے، جن میں مکرم جا اور مفہم جا شامل تھے۔ دونوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور ترک خواتین ہی سے شادی بھی کی۔1940 میں ائیر پورٹ کا افتتاح کیا، ایک اسپتال قائم کیا، جو کہ بچوں کی صحت کے حوالے سے کام کرتا تھا۔ جبکہ اجمل خان کالج قائم کیا تھا۔1970 میں شہزادی کے شوہر اعظم جا کا انتقال ہوا تھا، جبکہ شہزادی 7 فروری 2006 میں لندن کے ایک اسپتال میں 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ شہزادی اگرچہ شاہی خون تھیں مگر انہوں نے والد سے نارواں سلوک کرنے اور والد کو استنبول میں دفن نہ کرنے پر خود بھی ترکی میں دفن نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ ترک حکومت سے نالاں تھیں۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

7 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

16 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

18 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

40 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

42 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

44 mins ago