اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے . اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کر دیئے .


عام انتخابات میں طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے . الیکشن کمیشن نے طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا .
علاوہ ازیں اسلام اباد ہائیکورٹ نےاین اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا . عدالت نےعامر مغل، شعیب شاہین اور علی بخاری کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر آرڈر جاری کیا .

. .

متعلقہ خبریں