آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے مزید دو ارکان ن لیگ میں شامل ہو گئے


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ کی سیاسی قوت میں مزید اضافہ ، آذاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے دو ارکان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
حلقے این اے 12 کوہستان سے آزاد رکن محمد ادریس اور حلقہ پی پی 242 بہاولنگر سے کاشف نوید نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے الگ ، الگ ملاقاتیں کی اور ن لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے محمد ادریس اور کاشف نوید کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دیں اور انہیں خوش آمدید کہا۔خیال رہے کہ دو رز قبل پشاورسے نو منتخب آزاد ایم پی ایز ملک طارق اعوان اور بھکر سے عنایت شاہانی اور عامر نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والے آزاد ارکان اسمبلی کا خیر مقدم اور مبارکباد دی تھی اور کہا کہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ہے، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں۔