نئے ٹیکس کا نفاذ: کون سی گاڑیاں کتنی مہنگی ہوں گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے پاکستان میں بننے والی 40 لاکھ یا اس سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر 25 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی قیموں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق نئے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا اور قیمت 40 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 43 لاکھ 26 ہزار روپے ہو جائے گی، اسی طرح 2 لاکھ 59 ہزار روپے اضافے کے بعد سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی قیمت بڑھ کر 46 لاکھ 25 ہزار ہو جائے گی۔
وی نیوز کے مطابق سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 57 ہزار اضافہ اور نئی قیمت 45 لاکھ 93 ہزار، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 76 ہزار اضافہ اور نئی قیمت 49 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 99 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد نئی قیمت 53 لاکھ 39 ہزار ہو جائے گی۔
ٹویوٹا یارس جی ایل آئی مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 61 روپے اضافہ ہو گا اور نئی قیمت 46 لاکھ 60 ہزار روپے ہو جائے گی، ٹویوٹا یارس جی ایل آئی سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 67 ہزار ہو جائے گی، ٹویوٹا یارس اےٹی آئی وی مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 76 ہزار جبکہ سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 91 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد نئی قیمت 51 لاکھ 90 ہزار روپے ہو جائے گی، جبکہ ٹویوٹا یارس ایرو سی وی ٹی کی نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 54 لاکھ 1 ہزار ہو جائے گی۔
ہونڈا سٹی 1.2 مینوئل کی نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 78 ہزار ہو جائے گی، ہونڈا سٹی 1.2 سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے اضافے کے بعد 51 لاکھ 15 ہزار روپے ہو جائے گی، پروٹون ساگا ایس آٹومیٹک کی نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 43 لاکھ 42 ہزار ہو جائے گی۔