موسم اچانک تبدیل‘ دن میں گرمی‘ رات کو خنکی، عوام کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں موسم اچانک تبدیل ‘دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور رات میں خنکی برقرار رہنے سے ناک اور گلے کے امراض بڑھ سکتے ہیں اس لئے عوام احتیاط کریں .

روزنامہ" جنگ" کے مطابق معروف ماہر امراض ناک کان و حلق ڈاکٹر جاوید جمالی نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے مہینوں میں عموماً ناک کی الرجی کا مرض بڑھ جاتاہے‘ آج کل کراچی میں دن میں اچانک تیز دھوپ اور گرمی ہو جاتی ہے، گرمی لگنے سے ایک دم بخار بھی ہو سکتا ہے ، ایسے میں شہری ٹھنڈا پانی استعمال کررہے ہیں جس سے گریز کریں ، گرمی سے آکر ایک دم پنکھے یا اے سی میں نہ بیٹھیں ، موٹر سائیکل چلانے والے حضرات ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں، اس موسم میں پولن الرجی ہو جاتی ہے اس دوران کولڈڈرنک اور مرچ مصالحے والے کھانوں سے بھی احتیاط کریں .

جناح ہسپتال کے شعبہ امراض ناک ، کان و حلق کے سربراہ ڈاکٹر محمد رزاق ڈوگر نے بتایا کہ موسم کی اچانک تبدیلی اور ٹھنڈا گرم لگنے سے گلے کے امراض بڑھ رہے ہیں ، گرمی کے اوقات میں شہری غیر معیاری مشروبات کا استعمال بھی کر رہے ہیں جن میں کیمیکل اورناقص سکرین ہوتی ہے پانی صاف نہیں ہوتا .

. .

متعلقہ خبریں