موسم اچانک تبدیل‘ دن میں گرمی‘ رات کو خنکی، عوام کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں موسم اچانک تبدیل ‘دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور رات میں خنکی برقرار رہنے سے ناک اور گلے کے امراض بڑھ سکتے ہیں اس لئے عوام احتیاط کریں ۔

روزنامہ” جنگ” کے مطابق معروف ماہر امراض ناک کان و حلق ڈاکٹر جاوید جمالی نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے مہینوں میں عموماً ناک کی الرجی کا مرض بڑھ جاتاہے‘ آج کل کراچی میں دن میں اچانک تیز دھوپ اور گرمی ہو جاتی ہے، گرمی لگنے سے ایک دم بخار بھی ہو سکتا ہے ، ایسے میں شہری ٹھنڈا پانی استعمال کررہے ہیں جس سے گریز کریں ، گرمی سے آکر ایک دم پنکھے یا اے سی میں نہ بیٹھیں ، موٹر سائیکل چلانے والے حضرات ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں، اس موسم میں پولن الرجی ہو جاتی ہے اس دوران کولڈڈرنک اور مرچ مصالحے والے کھانوں سے بھی احتیاط کریں ۔

جناح ہسپتال کے شعبہ امراض ناک ، کان و حلق کے سربراہ ڈاکٹر محمد رزاق ڈوگر نے بتایا کہ موسم کی اچانک تبدیلی اور ٹھنڈا گرم لگنے سے گلے کے امراض بڑھ رہے ہیں ، گرمی کے اوقات میں شہری غیر معیاری مشروبات کا استعمال بھی کر رہے ہیں جن میں کیمیکل اورناقص سکرین ہوتی ہے پانی صاف نہیں ہوتا۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

2 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

2 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

3 hours ago