مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاسپورٹ آفس بلاک کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا جا رہا ہے،جان اچکزئی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاسپورٹ آفس بلاک کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا جا رہا ہے۔ مقامی عمائدین پرامن رہنے کے لیے مظاہرین سے بات چیت کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نےمزىد کہاہے کہ مین کوزک پاس کے راستے کو ایمبولینسوں، خواتین اور بچوں سمیت ٹریفک کے لیے بحال کیا جا رہا ہے۔ صورتحال قابو میں ہے۔ مقامی انتظامیہ کسی کو ریاست کی عاملداری کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔