چمن میں مظاہرین نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور پاسپورٹ آفس بلاک کردیا :جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں مظاہرین نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور پاسپورٹ آفس بلاک کردیا۔ پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انہیں گزشتہ چند مہینوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن کل پاسپورٹ آفس کو بلاک کرنے کے ان کے اشتعال انگیز عمل کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔
حکومتی دستاویز یعنی سفر کے لیے پاسپورٹ کی شرط ریاست کا فیصلہ ہے اور اسے نافذ کیا جائے گا کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔