دھاندلی الزامات؛ ہائیکورٹ کا ٹریبونلز کیلیے الیکشن کمیشن کو 9 ججز کی خدمات دینے سے انکار


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے دھاندلی الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹریبونلز تشکیل کے لیے الیکشن کمیشن کو ججز کی خدمات دینے سے انکار کردیا۔
ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹریبونلز کی تشکیل کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے 9 ججز کو بطور ٹریبونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگے گئے تھے، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی ، زیر التوا کیسز میں اضافے کے باعث الیکشن کمیشن کو9ججز کی خدمات دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی اور زیر التوا کیسز میں اضافے کے باعث صرف 2ججز کو ٹربیونل تعینات کرنے کے لیے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے، جس کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس سلطان تنویر بطور ٹربیونل جج فرائض سر انجام دیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 2ججز ٹربیونل کے لیے تعینات کرنے کے بعد ججز کی تعداد 37رہ جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ڈھائی سال سے ججز کی تقرری نہیں ہوسکی ہے۔ عدالت عالیہ کی جانب سے ججز کے تقرر کے لیے دو مرتبہ فہرست کمیشن کو بھجوائی جا چکی ہے۔ ججز کا تقرر نہ ہونے سے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں اس قت 2 لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں۔

Recent Posts

آئندہ کچھ دنوں میں ملک ریاض کے خلاف ایک ریفرنس آنے والا ہے:سینئر صحافی عمر چیمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمر چیمہ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ ملک ریاض صاحب…

1 min ago

ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا: سربراہان پاک فوج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں…

9 mins ago

‘عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں’شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں، کسی فوجی…

21 mins ago

شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے رائنا کو پیار سے ’تمیز‘ سیکھا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے سریش رائنا کو بڑے پیار سے ’تمیز‘…

28 mins ago

چمن دھرنا جاری، پاک افغان ٹریڈ معطل، اشیائے خوردونوش کی قلت

چمن(قدرت روزنامہ) 4مئی کےواقعہ کے خلاف گزشتہ 23 روز سے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند…

41 mins ago

ہیٹ ویواوربالوں کی دیکھ بھال: موسم گرما میں بالوں کی حفاظت کے لئے بہترین تجاویز

آپ کے بالوں کو گرمی میں راحت کی ضرورت ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ…

1 hour ago