بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دپیکا، رنویرکے گھرنئے مہمان کی آمد متوقع
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مقبول جوڑی دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔بھارتی میڈیا نے دپیکا پڈکون اور رنویرسنگھ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں کہا کہ بالی ووڈ کی میگا ہیروئن دپیکا پڈکون حاملہ ہیں اور جلد ان کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون نے 6 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی۔ بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی نے گزشتہ سال نومبر میں بیلجیم میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منائی تھی۔ اداکارہ دپیکا پڈکون نے رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو میں کہا کہ تھا کہ وہ جلد ماں بننے کی خواہش مند ہیں۔