پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کا ضمانت کیلیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع


لاہور / پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم نے اپنی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
میاں اسلم نے وکیل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے کیونکہ میاں اسلم پنجاب میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد اسلم کے خلاف 19 مقدمات درج ہیں جس میں راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔