پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے خود کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے گئے۔
احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام کے تحت تھانہ بنی گالہ میں درج کیس کی سماعت اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے کی۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔
عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی راہداری ضمانت مںظور کی تھی۔