لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستیں یک جا کرنے کی ہدایت کر دی . سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی .
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا سیاسی جماعتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں . درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن بالکل ہونا چاہئیں مگر الیکشن کمیشن انتخابی نشانات واپس نہیں لے سکتا .
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ تو تمام سیاسی جماعتوں نے خود بنایا ہے . وکیل نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن جرمانہ کرسکتا ہے . جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ہمارے سامنے کوئی سیاسی جماعت نہیں آئی .