کراچی، گاڑی پر فائرنگ سے خاتون وکیل اور شوہر زخمی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نیپا فلائی اوور کے قریب خاتون وکیل اور ان کے شوہر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے . ایڈووکیٹ مہوش نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی .


خاتون وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی . پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں