ہم نے سیاست کو نہیں ریاست کو بچانا ہے، بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کون کریگا؟، تحریک انصاف


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست کو نہیں بلکہ ریاست کو بچانا ہے،ہار جیت تو زندگی کا حصہ لیکن بلو چستان کی محرومیوں کا ازالہ کون کر یگا؟، 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی کی گئی ،پی ٹی آئی کے کارکنوں بالخصوص خواتین پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا، ٹھپے لگانے والے بھی کہتے ہیں انکے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی بی 40 کوئٹہ 3 سے امیدوار داو¿د شاہ کاکڑ اوراین اے 264 سے امیدوارسردار زین العابدین نے منگل کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی کر کے عوامی مینڈینٹ کو نظر انداز کیا گیا ، انتخابات سے قبل کوئٹہ کے پانچ پولیس اسٹیشنز کو تابع کیا گیا کہ ہمیں کوئی الیکشن کمپین یا جلسہ نہ کرنے دیا جائے اور انتخابات کے دن دھاندلی کر نے کے لئے موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ کی بند ش کی گئی ہمارے بیلٹ باکسزپو لنگ اسٹینشزسے اٹھا اپنے ساتھ لے گئے اور کہا گیا آپکے ووٹوں کی گنتی نہیں ہوگی
پی ٹی آئی کے امیدوار کو پو لنگ اسٹینشز پر بھی نہیں چھوڑ اجا رہا تھا چار جماعتی اتحاد نے احتجاج میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی تھی لیکن اب ٹھپے لگانے والے بھی کہتے ہیں انکے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ہم نے حلقہ43 اور 45 کے حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے اور اسکے فارم 45 بھی موجود ہیں ہمارے 18 پولنگ اسٹیشنز کے بیلٹ بکس کو ضبط کیا گیاہمیں امید ہے کہ بلو چستان ہائی کورٹ ہمیں انصاف فراہم کریگی۔