بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر، بینچ میں کون کون شامل؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی جس کیلئے 2 رکنی بینچ سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ دو رکنی بینچ عمران خان کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے مذکورہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔