میڈیا کا آج کل بس یہی کام ہے کہ جھوٹی خبریں چلاکرریٹنگ لو،چیف جسٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے میڈیا پر غیر مصدقہ اور جھوٹی خبریں چلنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے . بدھ کوچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ نے 8فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی .


دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس میں کہاکہ ہفتے کو ایک مرکزی ٹی وی چینل پرخبر چلی کہ ججزکا اجلاس ہوگیا ہے،میرا ساتھی ججزکے ساتھ کوئی اجلاس نہیں ہوا لیکن یہاں تو میڈیا آزاد ہے،میرے ساتھی جج مجھ سے پوچھ رہے ہیں بتائیں پھر اجلاس میں کیا ہوا ججز آکرپریس کانفرنس کرکے وضاحتیں تو نہیں دے سکتے .
چیف جسٹس نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبر چلانے سے پہلے تصدیق توکرلیا کریں، رجسٹرارکوکال کرکے پوچھ لیں،یہاں جینوئن صحافی نوکری سے فارغ ہورہے ہیں، اب یہ میڈیاچلائیگا نہیں کہ بریگیڈئیرکاکورٹ مارشل ہوا تھا،ہر چیزپربس ضمیربیچ دو .
جسٹس قاضی فائز نے کہاکہ گھربیٹھ کرکچھ بھی چلادیتے ہیں،سچ بولیں اورسچ بتائیں لیکن نہیں،یہاں میڈیا کوبس اپنی ریٹنگ کی پڑی ہے،اب ہرکوئی آکرکھڑا ہوجائے کہ درخواست خارج کیوں کردی،میڈیا کا آج کل بس یہی کام ہے کہ جھوٹی خبریں چلاکر ریٹنگ لو . اس دوران صدر سپریم کورٹ بار نے کہاکہ ہفتے کو تویہ خبربھی چل گئی تھی کہ بینچ بن گیا اور سماعت شروع ہوگئی اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ میڈیا سے غلطی بھی ہوسکتی ہے لیکن وضاحت بھی توچلائیں کہ خبرغلط چلی،اگرمیڈیا 10جھوٹی خبریں چلائیگا تو لوگ ان کی خبروں پر اعتمادکرناچھوڑ دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں