انتخابات میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سید صدرالدین شاہ راشدی سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔ جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرحیم نے بتایا کہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مبینہ دھاندلی پر باہمی تعاون کے حوالے سے غور کیا گیا، سید صدر الدین شاہ راشدی نے دیگر رہنماﺅں کو جی ڈی اے کے 23 فروری کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں اس بات پر غور ہوا کہ اپوزیشن کی سخت گیر تحریک کی وجہ سے حکومت اور الیکشن کمیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس برائے حلف برداری کا اعلان اچانک کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں عوام اور تمام جماعتوں کے کارکنان اس دن سندھ بھر میں سخت احتجاج کریں گے جس پر اجلاس میں شریک رہنماﺅں نے اتفاق کیا۔ سردار عبدالرحیم نے مزید بتایا کہ 23 فروری کے اجلاس میں اس حوالے سے غور کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

Recent Posts

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

1 min ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

8 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

11 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

11 mins ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

19 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

24 mins ago