امیر بالاج کا قتل، نامزد ملزمان کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں


لاہور (قدرت روزنامہ)ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج کو 19 فروری کو قتل کیا گیا تھا، طیفی بٹ کی ٹریول ہسٹری کا پتہ چل گیا، وہ 19 فروری کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد دوسرا ملزم گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ہے، گوگی بٹ کے چار گن مین پولیس نے حراست میں لیے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ امیر بالاج کے قتل کا ملزم مظفر حسین طیفی بٹ اور گوگی بٹ کا ملازم تھا۔
واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا تھا۔