پنجاب

ن لیگ ایم کیو ایم کے گورنر سندھ پر راضی


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے گورنر سندھ کی تقرری کے لیے مان گئی۔ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے ایم کیو ایم کو گورنر سندھ سے متعلق یقین دہانی کرا دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے کامران ٹیسوری کا نام دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں