سندھ میں بھی خاتون وزیر اعلیٰ لانے کی تیاریاں،فریال تالپورسب سے مضبوط امیدوار

کراچی (قدرت روزنامہ) پنجاب کے بعد سندھ میں بھی خاتون وزیر اعلیٰ لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ، فریال تالپور وزارت اعلیٰ کی سب سے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئیں .
امت کو ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فریال تالپور کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، فریال تالپور کے انکار پر مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن میں سے کسی ایک کو نامزد کیا جائے گا، فیصلے کیلئے پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں