تمام انبیا نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، اس کا مطلب تھا کہ آپؐ کے بعد بات ختم، چیف جسٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تمام انبیا نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، اس کا مطلب تھا کہ آپؐ کے بعد بات ختم۔ سپریم کورٹ میں نیشنل پارک ایریا میں سی ڈی اے اور وائلڈ لائف کے درمیان تنازعہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سی ڈی اے کو وائلڈ لائف کے ٹریل فائیو، ٹریل 6 سمیت تینوں دفاتر واپس کرنے کا حکم دیدیا۔سماعت میں چیف جسٹس نے کہا کہ نبی آخر الزماں کو رحمت العالمین کہا گیا ہے، اس کا مطلب کیا ہوا؟ وکیل نے جواب دیا کہ اس کا مطلب ہے وہ تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معراج کی رات تمام انبیا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، کسی اور پیغمبر کو کیوں یہ اعزاز نہ دیا گیا، اس کا مطلب تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بات ختم، ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی رہنمائی لینی ہے، اللہ نے ہمارے پیارے نبی کو حبیب اللہ کا لقب دیا، ہمارا آئین کھولیں سب سے پہلے کیا لکھا ہوا ہے؟
وکیل سی ڈی اے نے جواب دیا کہ آئین کے آغاز میں لکھا ہے حاکمیت اعلی اللہ کے پاس ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس میں سی ڈی اے کو حکم جاری کیا کہ ٹریل فائیو پر پبلک انفارمیشن سینٹر سمیت دفاتر واپس کیے جائیں، وائلڈ لائف بورڈ کا دفاتر سے اٹھایا گیا سامان بھی واپس کیا جائے، وائلڈ لائف بورڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنا سامان واپس انسٹال کرے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق عدالت کو بتایا گیا بغیر کسی نوٹس کے وائلڈ لائف سے سی ڈی اے نے جگہیں خالی کرائیں، سی ڈی اے نے وائلڈ لائف کا سامان بھی نکال دیا، شہریوں کے بنیادی حقوق میں باوقار زندگی بھی شامل ہے، سی ڈی اے نے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا نامناسب تھا، سی ڈی اے کی مارگلہ ہلز میں جو بھی پراپرٹی ہے ظاہر کی جائیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

38 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

45 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

51 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

57 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

1 hour ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

1 hour ago