انٹرنیٹ بندش کی ٹھوس وجوہات پیش نہ کیں تو حکام کیخلاف کارروائی ہوگی، سندھ ہائیکورٹ


کراچی(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے انٹرنیٹ سروس کی بندش پر آبزرویشن دی کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود انٹرنیٹ بند کیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی ٹھوس وجوہات عدالت کو نہیں بتائی گئیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ تمام متعلقہ ادارے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بحالی کو یقینی بنائیں، عوام کی سوشل میڈیا پلیٹ فورمز تک قانون کے مطابق رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
تحریری حکم نامے میں عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ اگر انٹرنیٹ جاری بندش کا کوئی ٹھوس وجوہات پیش نا کی گئی تو متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ بغیر کسی ٹھوس وجوہات کے انٹرنیٹ بند نہیں ہونا چاہیے نا ہی اسپیڈ کم کی جائے۔ اگر یہی صورت حال برقرار رہتی ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق پی ٹی اے کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن والے دن وزارت داخلہ اور مختلف ایجنسیوں کی رپورٹ پر انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔ اضافی جواب جمع کرانے اور متعلقہ حکام سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے۔ وفاق حکومت اور سندھ حکومت کے وکیل نے بھی جواب کے لیے مہلت طلب کی ہے۔ عدالت نے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago