کچھ لوگ سوشل میڈیا کو تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال کررہے ہیں: مرتضیٰ سولنگی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال کررہے ہیں .
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر لوگ اربوں ڈالر کما رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کردار کشی کیلئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے، ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو منفی پراپیگنڈے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں قانون کی حکمرانی ہے .


نگران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پراپیگنڈے کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں .

. .

متعلقہ خبریں